Highlights Date
چئیرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو ، ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب سارہ احمد کی ہدایت پر چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں یوم آزادی کے حوالے سے تقریب کا انعقاد۔
تقریب میں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح اور تحریک پاکستان کے راہنماوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا.جشن آزادی کی مناسبت سے بیورو میں مقیم بچوں کے مابین ملی نغموں کے مقابلے ہوئے۔
چئیرپرسن سارہ احمد نے بچوں کے ہمراہ یومِ آزادی کا کیک کاٹا اور پاکستان کی خوشحالی وترقی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں.