قصور چائلڈ پروٹیکشن یونٹ میں بھی پاکستان کا 77واں یوم آزادی کا دن جوش وجذبہ کے ساتھ منایا گیا، یتیم لاوارث بچوں کی پرورش کے ساتھ چائلڈ پروٹیکشن ٹیم بچوں کی خواہشات کا بھی خیال رکھتے ہیں
قصور چائلڈ پروٹیکشن یونٹ میں پاکستان کا 77واں یوم آزادی کا دن جوش وجذبہ کے ساتھ منایا گیا جہاں پر چائلڈ پروٹیکشن یونٹ میں موجود یتیم لاوارث بچوں کی پرورش کے ساتھ چائلڈ پروٹیکشن ٹیم بچوں کی خواہشات کا بھی خیال رکھتے ہیں قصور چائلڈ پروٹیکشن یونٹ میں یوم آزادی کے موقع پر بچوں کی جشن آزادی تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب میں بچوں نے پاکستان زندہ بعد کے نعرے بلند کئے جشن آزادی تقریب میں بچوں نے ترانے، ملی نغمے،‘ٹیبلو پیش کئے۔ چائلڈ پروٹیکشن یونٹ قصور انچارج میڈیم زرتاب راجہ و ٹیم نے تمام بچوں کو جشن آزادی کی مبارکباد دی، تقریب میں جشن آزادی کا کیک کاٹا گیا یونٹ انچارج میڈیم زرتاب راجہ کی طرف سے بچوں میں جشن آزادی کی خوشی میں مٹھائی بھی تقسیم کی گئی