چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن اور ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب سارہ احمد کی یونیورسل چلڈرن ڈے کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت

Highlights Date

چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن اور ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب سارہ احمد کی یونیورسل چلڈرن ڈے کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت 

تقریب کا انعقاد سرچ فار جسٹس این جی او کی جانب سے کیا گیا۔ 

وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی بچوں سے استحصال کے حوالے سے زیرو ٹالرینس پالیسی ہے۔ چیئرپرسن سارہ احمد 

یہ دن ہمارے بچوں کے تحفظ اور ان کے مستقبل پر غور کرنے کا دن ہے۔ چیئرپرسن سارہ احمد 

بچوں کے حقوق سے متعلق اقوام متحدہ کے کنونشن کا آرٹیکل 12 بچوں کو فعال حقوق کے حاملین کے طور پر تسلیم کرتا ہے۔ چیئرپرسن سارہ احمد 

ہم پنجاب میں بچوں کو تحفظ اور محفوظ ماحول فراہم کرنے کیلئے  پوری طرح پرعزم ہیں۔ چیئرپرسن سارہ احمد 
 
بچوں کو سننے کا حق، تحفظ حاصل کرنے کا حق، اور ایسے ماحول میں پروان چڑھنے کا حق ہے جو ان کی حفاظت، وقار اور صلاحیت کو پروان چڑھاتی ہے۔ چیئرپرسن سارہ احمد 

بچوں پر تشدد، بدسلوکی اور استحصال کو کسی بھی شکل میں خواہ جسمانی، جذباتی یا آن لائن، برداشت نہیں کیا جائے گا۔ چیئرپرسن سارہ احمد 

بچوں کی حفاظت کے لیے ہمارا عزم غیر متزلزل ہے، اور یہ ایک ایسا مشن ہے جسے ہم انتہائی سنجیدگی سے لیتے ہیں۔ چیئرپرسن سارہ احمد 

چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو پنجاب نے بچوں کے تحفظ کیلئے ایک جامع چائلڈ پروٹیکشن پالیسی تیار کی ہے۔ چیئرپرسن سارہ احمد 
 
ہم نے پنجاب بھر کے سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں میں چائلڈ پروٹیکشن فورمز قائم کئے ہیں۔ چیئرپرسن سارہ احمد 

یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ بچوں کو نہ صرف تحفظ دیا جائے بلکہ اس بارے میں بھی آگاہی بھی فراہم کی جائے۔ چیئرپرسن سارہ احمد 

آئیے بچوں کو بولنے کی آزادی اور محفوظ مستقبل کو یقینی بنانے کیلئے مل کر ٹھوس اقدامات کریں۔ چیئرپرسن سارہ احمد 

حکومت پنجاب کی سپورٹ اور سرچ فار جسٹس جیسے پارٹنرز کی بدولت ہم اپنے بچوں کو محفوظ مستقبل فراہم کرنے میں کامیاب ہوں گے۔ چیئرپرسن سارہ احمد

تقریب میں مختلف محکموں کے نمائندوں سمیت مختلف سکولوں کے بچوں نے بھی شرکت کی