چئیرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب سارہ احمد کی کولمبیا کے دارالحکومت بگوٹا میں بچوں کے خلاف تشدد کے خاتمے کیلئے منعقدہ پینل ڈسکشن میں شرکت

Highlights Date

چئیرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب سارہ احمد کی کولمبیا کے دارالحکومت بگوٹا میں بچوں کے خلاف تشدد کے خاتمے کیلئے منعقدہ پینل ڈسکشن میں شرکت

پینل ڈسکشن کا انعقاد اریگاٹو انٹرنیشنل، یونیسیف، انٹرفیتھ الائنس فار سیفر کمیونیٹیز، ورلڈ ویژن اور ورلڈ کونسل آف چرچز کی جانب سے کیا گیا۔

پینل ڈسکشن میں بچوں کے خلاف تشدد کے خاتمے میں مذہبی کمیونیٹیز کے کردار کے حوالے سے تفصیلی بحث کی گئی۔ 

پینل ڈسکشن میں نیروبی کے مسلم مذہبی سکالر شیخ ابراہیم لاتھوم، کولمبیا کی وزارت مذہبی امور کے ڈائریکٹر الیگزینڈر جیمز، زیمبیا کی وزیر برائے کمیونٹی ڈویلپمنٹ سوزن موسونڈا، اریگاٹو انٹرنیشنل کی سینئر پروگرام آفیسراومیلا بیروس،  ورلڈ وژن انٹرنیشنل کے گلوبل ڈائریکٹر بل فوربس اور دیگر کی شرکت 

چیئرپرسن سارہ احمد نے پینل ڈسکشن میں بچوں کے حقوق کے فروغ اور تشدد کے خاتمے کیلئے مشترکہ اقدامات کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔ 

چیئرپرسن سارہ احمد نے پینل ڈسکشن میں بچوں کے تحفظ کیلئے مذہبی کمیونیٹیز کے موثر کردار کی اہمیت کو اجاگر کیا۔  

مذہبی نمائندے بچوں کے خلاف تشدد اور استحصال کے خاتمے کیلئے زیادہ فعال کردار ادا کرسکتے ہیں۔ چیئرپرسن سارہ احمد 

مذہبی رہنماؤں اور پالیسی سازوں کا کردار بچوں کے خلاف تشدد کے خاتمے کیلئے بہت اہم ہے۔ چیئرپرسن سارہ احمد

وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے یونیسیف کے ساتھ مل کر قائم کردہ چائلڈ پروٹیکشن کمیٹیز میں تمام مذاہب کے رہنماؤں کو شامل کیاہے۔ چیئرپرسن سارہ احمد 

پنجاب میں یونیسیف اور سرچ فار جسٹس کے تعاون سے 900 مزارات کے علماء کے ساتھ مل کر چائلڈ پروٹیکشن کیلئے ایڈووکیسی اور آگاہی مہم کریں گے۔ چیئرپرسن سارہ احمد 

بنگلہ دیش اور موریطانیہ میں مذہبی رہنماؤں کے ساتھ مل کر چائلڈ ٹریفکنگ اور دیگر مسائل پر قابو پایا گیا۔ چیئرپرسن سارہ احمد 

پاکستان میں کامیاب پولیو مہم میں مقامی علماء اور مذہبی رہنماؤں نے اہم کردار ادا کیا۔ چیئرپرسن سارہ احمد 

حکومتی اداروں کے ساتھ ساتھ مذہبی کمیونیٹیز کی مشترکہ کوششیں بچوں کے تحفظ کیلئے کلیدی ہیں۔ چیئرپرسن سارہ احمد 

بچوں کے حقوق اور فلاح کو فروغ دینے کیلئے حکومتوں اور مذہبی کمیونیٹیز کو مل کر مشترکہ حکمت عملی تیار کرنا ہوگی۔ چیئرپرسن سارہ احمد 

چئیرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے پینل ڈسکشن میں شرکاء کو پاکستان میں بچوں کے استحصال کی روک تھام اور تحفظ کےلئے کئے گئے اقدامات کے بارے آگاہ کیا