چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب سارہ احمد کی ہدایت پر تقریب تقسیم تعلیمی انعامات کا انعقاد

Highlights Date

چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب سارہ احمد کی ہدایت پر تقریب تقسیم تعلیمی انعامات کا انعقاد 

صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت 

تقریب میں سکول میں ہونہار طلباء کو تعلیمی میدان میں بہترین کارکردگی دکھانے پر انعامات سے نوازا گیا۔ 

اس موقع پر پرنسپل چائلڈ پروٹیکشن سکول، اساتذہ سمیت بچوں کی بڑی تعداد میں شرکت

تقریب میں تعلیمی میدان میں کامیابی حاصل کرنے والے طلباء میں انعامات تقسیم کیے گئے۔

تقریب کے موقع پر بچوں نے ملی نغمے، ٹیبلوز اور مختلف پرفارمنس پیش کیں۔ 

چائلڈ پروٹیکشن سکول میں زیر تعلیم ہونہار طلباء کو تعلیمی میدان میں کامیابیاں سمیٹنے پر انعامات تقسیم کئے جارہے ہیں۔ چیئرپرسن سارہ احمد 

تعلیمی انعامات کی تقسیم سکول میں زیر تعلیم کی کامیابیوں کا اعتراف ہے۔ چیئرپرسن سارہ احمد

تعلیمی میدان میں کامیابی زندگی کے ہر میدان میں کامیابی کی ضمانت ہے۔ چیئرپرسن سارہ احمد 

چائلڈ پروٹیکشن سکول کے بچے تعلیمی میدان میں نمایاں کامیابی حاصل کر رہے ہیں۔ چیئرپرسن سارہ احمد 

ہمارا مقصد بے سہارا بچوں کو تعلیم کے ذریعے معاشرے کا مفید شہری بنانا ہے۔ چیئرپرسن سارہ احمد

تقریب میں ایم پی اے صفیہ سعید، ڈائریکٹر جنرل چائلڈ پروٹیکشن بیورو آفتاب احمد خان، امریکن قونصل جنرل لاہور کے افسران، یونیسیف پاکستان کے نمائندے اور دیگر نے شرکت کی