چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب سارہ احمد نے تشدد کا شکار 9سالہ بچی مریم سے کیا گیا وعدہ پورا کر دیا۔
چند ہفتے قبل جب چیئرپرسن سارہ احمد تشدد کا شکار مریم سے ملنے گئی تو مریم نے روتے ہوئے معروف وی لاگر اور ٹک ٹاکر رجب علی سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔
انتھک کوشش کے بعد چیئرپرسن سارہ احمد معروف وی لاگر اور ٹک ٹاکر رجب علی سے رابطہ کرنے کے بعد مریم کے گھر لے کر گئیں۔
رجب علی کو دیکھ کر کمسن بچی مریم کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہیں تھا۔
چیئرپرسن سارہ احمد نے اس موقع پر تشدد کا شکار بچی مریم اور اس کے والدین سے ملاقات کی۔
تشدد کا شکار 9سالہ بچی مریم نے معروف وی لاگر اور ٹک ٹاکر رجب علی سے ملنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔ چیئرپرسن سارہ احمد
آج میں نے مریم کی خواہش کو پورا کرتے ہوئے اس سے کیا گیا وعدہ پورا کیا۔ چیئرپرسن سارہ احمد
مریم کی خواہش پوری کرنے پر دلی خوشی محسوس ہوئی ہے۔ چیئرپرسن سارہ احمد
میں رجب علی کا بھی بچی سے ملنے پر شکریہ ادا کرتی ہوں۔ چیئرپرسن سارہ احمد
چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی جانب سے تشدد کا شکار 9سالہ مریم کا ہر طرح سے خیال رکھا جارہا ہے۔ چیئرپرسن سارہ احمد
مریم نے خواہش پوری کرنے پر چیئرپرسن سارہ احمد کا شکریہ ادا کیا