شاہدرہ کے علاقہ میں کمسن بچی پر سوتیلی ماں کے تشدد کا معاملہ

Highlights Date

شاہدرہ کے علاقہ میں کمسن بچی پر سوتیلی ماں کے تشدد کا معاملہ 

وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب سارہ احمد کی چلڈرن ہسپتال آمد 

چیئرپرسن سارہ احمد نے ہسپتال میں زیر علاج تشدد کا شکار 9سالہ مریم کی عیادت کی۔ 

چیئرپرسن سارہ احمد نے تشدد کا شکار بچی مریم اور اس کے والدین سے ملاقات کی۔ 

چیئرپرسن سارہ احمد نے والدین سے اس واقعے کے بارے میں تفصیلات حاصل کی۔ 

بچی کے والدین نے گزشتہ رات بچی کا وارڈ تبدیل کرنے اور مناسب توجہ نہ ہونے کی شکایت کی۔ 

چیئرپرسن نے معاملہ متعلقہ اعلیٰ حکام تک پہنچانے کی یقین دہانی کروائی۔

ہسپتال انتظامیہ اور پولیس نے چیئرپرسن سارہ احمد کو بچی کے علاج معالجہ اور کیس کے حوالے سے بریف کیا۔ 

تشدد کا شکار کمسن بچی مریم نے روتے ہوئے چیئرپرسن سارہ احمد سے معروف وی لاگر اور ٹک ٹاکر رجب علی سے ملنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ 

 چیئرپرسن سارہ احمد نے کمسن بچی مریم کی رجب علی سے ملنے کی خواہش کو پورا کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ 

سوتیلی ماں کی جانب سے کمسن بچی پر بہیمانہ تشدد قابل مذمت ہے۔ چیئرپرسن سارہ احمد  

چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی جانب سے تشدد کا شکار کمسن بچی کو طبی اور قانونی معاونت فراہم کی جائے گی۔ چیئرپرسن سارہ احمد

چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی جانب سے چائلڈ سائیکالوجسٹ روزانہ کی بنیاد پر نفسیاتی کونسلنگ کرے گی۔ چیئرپرسن سارہ احمد 

کمسن بچوں کو تشدد کا نشانہ بنانے والے ملزمان کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے۔ چیئرپرسن سارہ احم