وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب سارہ احمد نے چائلڈ پروٹیکشن یونٹ ڈیرہ غازی خان کا افتتاح کر دیا۔

Highlights Date

وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب سارہ احمد نے چائلڈ پروٹیکشن یونٹ ڈیرہ غازی خان کا افتتاح کر دیا۔

اس موقع پر ممبران صوبائی اسمبلی پنجاب اسامہ فیاض لغاری اور علی لغاری بھی موجود

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی سپورٹ سے ڈیرہ غازی خان میں چائلڈ پروٹیکشن یونٹ کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ چیئرپرسن سارہ احمد 

یونیسیف پاکستان کے اشتراک سے ڈیرہ غازی خان میں چائلڈ پروٹیکشن یونٹ کے کام کا آغاز کیا گیا ہے۔ چیئرپرسن سارہ احمد 

چائلڈ پروٹیکشن ڈیرہ غازی خان میں بے سہارا اور لاوارث بچوں کو رہائشی سہولیات فراہم ہوں گی۔ چیئرپرسن سارہ احمد 

چائلڈ پروٹیکشن یونٹ ڈیرہ غازی خان میں بچوں کے تحفظ کیلئے ریفرل یونٹ کے طور پر کام کرے گا۔ چیئرپرسن سارہ احمد

ڈیرہ غازی خان میں بچوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے عوامی آگاہی مہم چلائی گئی۔ چیئرپرسن سارہ احمد 

ڈیرہ غازی خان میں چائلڈ پروٹیکشن یونٹ بچوں کو تحفظ اور استحصال سے بچاؤ کیلئے اہم کردار ادا کرے گا۔ چیئرپرسن سارہ احمد 

چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دائرہ کار پنجاب بھر کے تمام اضلاع میں پھیلایا جا رہا ہے۔چیئرپرسن سارہ احمد 

ملک میں پہلی دفعہ پنجاب میں چائلڈ پروٹیکشن پالیسی منظور کرنے پر وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی شکر گزار ہوں۔ چیئرپرسن سارہ احمد