چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب سارہ احمد کی یونیسیف پاکستان کی جانب سے سٹیک ہولڈرز کی مشاورتی ورکشاپ میں بطور مہمان خصوصی شرکت
مشاورتی ورکشاپ کا انعقاد پنجاب میں چائلڈ پروٹیکشن کیس مینجمنٹ اور ریفرل سسٹم کے حوالے سے کیا گیا۔
مشاورتی ورکشاپ کا مقصد بچوں کے تحفظ کی خلاف ورزیوں کی روک تھام اور فلاح و بہبود کے اقدامات کا جائزہ لینا ہے۔
ورکشاپ میں یونیسیف پاکستان کے تعاون سے تیار کردہ چائلڈ پروٹیکشن کیس مینجمنٹ اور ریفرل سسٹم کے حوالے تفصیلی بحث کی گئی۔
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر یونیسیف پاکستان کے اشتراک سے پہلی مرتبہ پنجاب میں چائلڈ پروٹیکشن کیس مینجمنٹ اینڈ ریفرل سسٹم کے حوالے سے ورکشاپ منعقد کروائی گئی۔ چیئرپرسن سارہ احمد
مشاورتی ورکشاپ کا مقصد بچوں کے کیسز کے حوالے سے مختلف محکموں کے مابین ہم آہنگی پیدا کرنا ہے۔ چیئرپرسن سارہ احمد
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی زیر قیادت کیس مینجمنٹ اینڈ ریفرل سسٹم کی بدولت مشترکہ اقدامات کے ذریعے بچوں کے حقوق کے تحفظ کو ممکن بنایا جائے گا۔ چیئرپرسن سارہ احمد
چائلڈ پروٹیکشن کیس مینجمنٹ اینڈ ریفرل سسٹم کے ذریعے بچوں کے کیسز کا فوری حل ممکن ہوگا۔ چیئرپرسن سارہ احمد
کیس مینجمنٹ اور ریفرل سسٹم کے ذریعے بچوں پر تشدد اور زیادتی کے کیسز کی روک تھام میں مدد ملے گی۔ چیئرپرسن سارہ احمد
بچوں کے تحفظ اور فلاح و بہبود کیلئے تمام محکموں کے مابین رابطے کو مضبوط بنانے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ چیئرپرسن سارہ احمد
مشاورتی ورکشاپ میں ایف آئی اے، سپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، پی ڈی ایم اے، لوکل گورنمنٹ ڈپارٹمنٹ، سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ، پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی، پولیس، ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ، یونیسیف پاکستان، پراسکیوشن سمیت دیگر محکموں اور این جی اوز کے نمائندوں کی شرکت