Highlights Date
چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب سارہ احمد کی "ٹریننگ آف ٹرینرز" کی اختتامی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت.
تقریب کا انعقاد یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز، چلڈرن ہسپتال کی جانب سے یونیسیف اور پہچان این جی او کے تعاون سے کیا گیا۔
ٹریننگ ورکشاپ میں چلڈرن ہسپتال کے چائلڈ پروٹیکشن یونٹ کے عملے کو کمسن بچوں سے استحصال اور ذیادتی کے کیسز کی نشاندہی، میڈیکل منیجمنٹ اور رپورٹنگ کے حوالے تربیت فراہم کی گئی۔ اس موقع پر ورکشاپ کے شرکاء ڈاکٹرز میں سرٹیفکیٹ تقسیم کیے گئے ۔