چئیرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کی نیشنل کمیشن آن رائٹس آف چلڈرن کی جانب سے منعقدہ مشاورتی ورکشاپ میں بطور مہمان خصوصی شرکت

چئیرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کی نیشنل کمیشن آن رائٹس آف چلڈرن کی جانب سے منعقدہ مشاورتی ورکشاپ میں بطور مہمان خصوصی شرکت 

مشاورتی ورکشاپ کا انعقاد گھریلو بچہ مزدوری کو جرم قرار دینے کیلئے این سی آر سی کی جانب سے تیارکردہ بل کے مسودے کے حوالے سے کیا گیا۔ 

مشاورتی ورکشاپ میں گھریلو بچہ مزدوری کو جرم قرار دینے کیلئے تیار کردہ بل کے مسودہ پرتجاویز پیش کی گئی ۔ 

کمسن بچوں کی بڑی تعداد گھریلو مزدوری کا شکار ہیں۔ چیئرپرسن سارہ احمد 

گھریلو مزدوری کا شکار بچوں کو تشدد اور زیادتی کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ چیئرپرسن سارہ احمد

گھریلومزدوری کا شکار بچوں کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے موثر قانون سازی کی ضرورت ہے۔ چیئرپرسن سارہ احمد 

چائلڈ پروٹیکشن بیورو تشدد اور استحصال کا شکار کمسن گھریلو ملازمین کو تحفظ فراہم کر رہا ہے۔ چیئرپرسن سارہ احمد 

گھریلو مزدوری کا شکار کمسن بچوں کے بارے میں چائلڈ ہیلپ لائن 1121پر اطلاع دیں۔چیئرپرسن سارہ احمد 

مشاورتی ورکشاپ میں چئیرپرسن این سی آر سی عائشہ رضا، مہک نعیم ممبر پنجاب این سی آر سی، ایڈووکیٹ ہائی کورٹ مقداد مہدی، یونیسف کے نمائندے اور دیگر کی شرکت

Wednesday, December 20, 2023