چئیرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد سے چئیرپرسن نیشنل کمیشن آن چائلڈ رائٹس عائشہ رضا کی ملاقات

Highlights Date

چئیرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد سے چئیرپرسن نیشنل کمیشن آن چائلڈ رائٹس عائشہ رضا کی ملاقات

بچوں کے حقوق کے تحفظ کے حوالے سے مختلف اقدامات پر تبادلہ خیال 

چئیرپرسن این سی آر سی عائشہ رضا نے تشدد کا شکار کمسن ملازمہ رضوانہ سے بھی ملاقات کی۔

چئیرپرسن این سی آر سی نے رضوانہ کے علاج معالجہ اور بحالی کیلئے چئیرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کی کوششوں کی تعریف کی۔

عائشہ رضا نے تشدد کا شکار رضوانہ کیلئے چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں خصوصی انتظامات کو سراہا۔ 

چئیرپرسن سارہ احمد نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے کئے گئے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔

چئیرپرسن سارہ احمد نے چئیرپرسن نیشنل کمیشن آن چائلڈ رائٹس کو ہر ممکن تعاون  اور مل کر کام کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

چئیرپرسن نیشنل کمیشن آن چائلڈ رائٹس عائشہ رضا نے چئیرپرسن سارہ احمد کی خدمات اور بچوں کے تحفظ کیلئے کئے گئے اقدامات کو سراہا۔