چئیرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کی اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ کانفرنس میں خصوصی خطاب

چئیرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کی اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ کانفرنس میں خصوصی خطاب

چئیر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے کہا ہے کہ پاکستان میں تقریباً 15 لاکھ بچے سڑکوں پر لاوارث موجود ہیں، اس کی روک تھام کیلئے سب کو مل کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں 18 نومبر کو بچوں کے جنسی استحصال، بدسلوکی اور تشدد سے بچاؤ کے عالمی دن کے حوالے سے کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس میں سیرالیون کی خاتون اول، بچوں کے خلاف تشدد کیلئے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کےنمائندے، نادیہ جمیل بطورسروائیور اور دیگر نے شرکت کی۔

دنیا کو عالمی سمجھوتے کرنے کی ضرورت ہے، اقوام متحدہ

اس موقع پر چیئرپرسن سارہ احمد کا کہنا تھا کہ اس کام میں پاکستان کے تمام ریاستی اداروں کی سپورٹ کی شکر گزار ہوں۔ چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے گزشتہ 5 سال میں تشدد، زیادتی اور استحصال کا شکار 5000 سے زائد بچوں کو تحفظ فراہم کیا ہے۔

سارہ احمد نے کہا کہ ‘میں لاوارث نوزائیدہ بچوں کی اڈاپشن سے لے کر بچوں کی فلاح وبہبود اور گمشدہ بچوں کو والدین تک پہنچانے کے ہر کام کو اپنی زیر نگرانی دیکھ رہی ہوں۔ اقوام متحدہ کی جانب سے بچوں کیلئے منتخب کردہ عالمی دن میرے لئے بہت اہمیت کا باعث ہے۔

دنیا کو بدترین ماحولیاتی تباہی سے بچانے کا ابھی بھی وقت ہے، اقوام متحدہ

انہوں نے کہا کہ میرا مقصد پاکستان کے بچوں کی عزت اور وقار کو بچانا اور قائم رکھنا ہے۔ ہمیں پاکستان اور دنیا کے تمام ممالک سے بچوں پر تشدد اور استحصال سے بچاؤ کےلئے مل کر کام کرنا ہوگا۔

چئیر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے مزید کہا کہ ‘چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی اپنی ٹیم کا شکریہ ادا کرتی ہوں جن کے کام کی بدولت مجھے یہ موقع ملا۔ اس مقصد میں سرچ فار جسٹس اور ایس ایس ڈی او این جی او کے تعاون اور سپورٹ کی شکر گزار ہوں۔

 

 

براہ راست نشریات : https://youtube.com/watch?v=yBTnEiKy63

Chairperson Child Protection Bureau important statement about Pakistan children's at UN Conference.

Tuesday, September 19, 2023