چئیر پرسن پنجاب چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمدکی رضوانہ تشدد کیس سے متعلق کارروائی اورملک بھر میں بڑھتے ہوئے چائلڈ لیبر کے کیسز سے متعلق پریس کانفرنس

چئیر پرسن پنجاب چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمدکی رضوانہ تشدد کیس سے متعلق کارروائی اورملک بھر میں  بڑھتے ہوئے چائلڈ لیبر کے کیسز سے متعلق پریس کانفرنس 

چئیرپرسن سارہ احمد کے ہمراہ معروف اداکارہ اور چائلڈ رائٹس ایکٹیویسٹ نادیہ جمیل اور سسٹینبل سوشل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کوثر عباس بھی موجود 

آج کی پریس کانفرنس کا مقصد تشدد کا شکار کمسن گھریلو ملازمہ رضوانہ اور فاطمہ کے لیے انصاف کا مطالبہ ہے۔ چیئرپرسن سارہ احمد 

رضوانہ پر تشدد کے بعد سندھ میں معصوم بچی پر تشدد کا ایک اور واقعہ پیش  آگیا جو کہ افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔چیئرپرسن سارہ احمد 

کمسن بچیوں رضوانہ اور فاطمہ سمیت تمام گھریلو ملازمین پر تشدد کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ چیئرپرسن سارہ احمد

رضوانہ پر جتنا تشدد ہوا، اتنا تشدد کسی اور بچے پر نہیں دیکھا۔ چیئرپرسن سارہ احمد 

رضوانہ کو صحتیابی کے بعد بچی کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں رکھا جائے گا کیونکہ وہ اپنے والدین کے ساتھ محفوظ نہیں اور اس کو دوبارہ ملازمت پر رکھوا دیاجائے گا۔ چیئرپرسن سارہ احمد 

اس کی تعلیم رہائش اور دیگر تمام ضروریات چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی جانب سے پوری کی  جائیں گی۔چیئرپرسن سارہ احمد 

جب تک ملزمان کو سخت سے سخت سزا نہیں ملےگی تب تک ایسے کیسز کی روک تھام ممکن نہیں۔چیئرپرسن سارہ احمد 

جب تک تمام ادارے اس پر سنجیدگی سے کام نہیں کرتے تب تک ایسے کیسز ہوتے رہے گے۔ چیئرپرسن سارہ احمد 

ایسے کیسز میں ابھی تک مجرموں کو سزائیں نہیں ملی اور ایسے کیسز کے الگ سے کورٹ ہونے چاہئیں۔چیئرپرسن سارہ احمد 

ہمارے قوانین میں سزائیں کم ہیں اس لیے سزائیں بڑھانے کی ضرورت ہے۔چیئرپرسن سارہ احمد 

ہم نے سوشل بائیکاٹ آف چائلڈ ایمپلائز کی مہم شروع کی جس میں لوگوں کو کہا گیا کہ وہ ایسے لوگوں سے ملنا چھوڑ دیں جنھوں نے بچوں کو ملازمت پر رکھا ہوا ہے۔چیئرپرسن سارہ احمد

کمسن گھریلو ملازمین کو تشدد اور ظلم سے بچانے کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کو مل کر  سنجیدہ کوششیں کرنا ہوں گی۔ چیئرپرسن سارہ احمد 

چائلڈ پروٹیکشن بیورو تشدد اور ظلم کا شکار گھریلو ملازمین کو تحفظ فراہم کر رہا ہے۔ چیئرپرسن سارہ احمد 

ہم نے چیف جسٹس آف پاکستان سے رضوانہ تشدد کیس میں سو موٹو لینے کی درخواست کی ہے۔ چئیرپرسن سارہ احمد

گھریلو ملازمین کو موثر قانون سازی کے ذریعے تشدد سے بچایا جا سکتا ہے۔ چیئرپرسن سارہ احمد 

چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی جانب سے تشدد کا شکار بچوں کو تعلیم کے ذریعے معاشرے کا مفید شہری بنایا جا رہا ہے۔ چیئرپرسن سارہ احمد 

 میری سب سے درخواست ہے کہ چائلڈ لیبر کے خاتمے اور بچوں کے تحفظ میں ہمارا ساتھ دیں۔ چیئرپرسن سارہ احمد 

تشدد کا شکار گھریلو ملازمین کے بارے میں چائلڈ ہیلپ لائن 1121پر اطلاع دیں۔ چیئرپرسن سارہ احمد

اس موقع پر چئیرپرسن سارہ احمد کو تمغہ امتیاز ملنے کی خوشی میں کیک کاٹا گیا۔

Thursday, August 17, 2023