یوایس ایمبیسی اسلام آباد کی پولیٹیکل سیکرٹری ٹیریسا چینگ کا چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دورہ

Highlights Date

یوایس ایمبیسی اسلام آباد کی پولیٹیکل سیکرٹری ٹیریسا چینگ کا چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دورہ 

چئیرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد سے ملاقات 

چئیرپرسن سارہ احمد نے یو ایس ایمبیسی اسلام آباد کی پولیٹیکل سیکرٹری ٹیریسا چینگ کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے بارے میں بریفنگ دی۔ 

چئیرپرسن سارہ احمد نے بچوں کے تحفظ اور فلاح وبہبود کےلئے کئے گئے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔ 

چئیرپرسن سارہ احمد نے یو ایس حکومت کی مختلف سیکٹرز میں پاکستان کی سپورٹ پر شکریہ ادا کیا۔ 
 
چائلڈ ٹریفکنگ اور جبری مشقت کے خاتمے کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق

پولیٹیکل سیکرٹری ٹیریسا چینگ نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے مختلف سیکشنز کا دورہ کیا۔

پولیٹیکل سیکرٹری ٹیریسا چینگ بچوں کے ہاسٹل گئیں اور بچوں سے ملاقات کی اور بچوں کے ساتھ وقت گزارا۔

یو ایس ایمبیسی کی پولیٹیکل سیکرٹری ٹیریسا چینگ نے بیک شاپ اورچائلڈ پروٹیکشن سکول کا دورہ کیا۔ 

پولیٹیکل سیکرٹری ٹیریسا چینگ نے چئیرپرسن سارہ احمد کی خدمات اور بچوں کے تحفظ کیلئے کئے گئے اقدامات کوسراہا۔

ٹیریسا چینگ نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی بچوں کیلئے خدمات کی تعریف کی اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔