چئیرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کی اسلام آباد میں چائلڈ ٹریفکنگ اور جبری مشقت کے حوالے سے منعقدہ نیشنل ڈائیلاگ میں شرکت

چئیرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کی اسلام آباد میں چائلڈ ٹریفکنگ اور جبری مشقت کے حوالے سے منعقدہ نیشنل ڈائیلاگ میں شرکت 

لاہور 20 جولائی ۔۔۔۔۔چئیرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے اسلام آباد میں چائلڈ ٹریفکنگ اور جبری مشقت کے حوالے سے منعقدہ نیشنل ڈائیلاگ میں شرکت کی۔ نیشنل ڈائیلاگ کاانعقاد چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور سسٹینبل سوشل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کی جانب سے مشترکہ طور پر کیا گیا۔ چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے کہا کہ چائلڈ ٹریفکنگ اور جبری مشقت کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنا بہت ضروری ہے۔سسٹینبل سوشل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کی جانب سے جبری مشقت اور چائلڈ ٹریفکنگ پر آگاہی فراہم کرنا قابل تعریف ہے۔انھوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جانب سے پاکستان میں چائلڈ ٹریفکنگ اور جبری مشقت پر کام کرنے پر زور دیا گیا ہے۔دوسرے شہروں سے لا کر بچوں کو گھروں میں ملازمت پر رکھوانا اور جبری مشقت جرم ہے۔ چیئرپرسن سارہ احمد نے بتایا کہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو بچوں کی جبری مشقت اور چائلڈ ٹریفکنگ کے خطرات سے نبرد آزما ہے۔چائلڈ پروٹیکشن بیورو اب تک چائلڈ ٹریفکنگ اور جبری مشقت کا شکار 540 بچوں کو ریسکیو کر چکا ہے۔ چائلڈ ٹریفکنگ اور جبری مشقت کا شکار بچوں کے بارے میں چائلڈ ہیلپ لائن 1121پر اطلاع دیں۔ اس موقع پر چئیرپرسن سارہ احمد نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں بچوں کے تحفظ اور استحصال سے بچاؤ کے حوالے سے کئے گئے مختلف اقدامات کے بارے میں پریزینٹیشن دی۔ مختلف گروپس کے درمیان پینل ڈسکشن بھی ہوئی۔ نیشنل ڈائیلاگ میں شرمیلا فاروقی ممبر سندھ اسمبلی،  سینیٹر سحر کامران، چئیرپرسن نیشنل کمیشن آن رائٹس آف چلڈرن کی شرکت کی۔ ان کے علاوہ سسٹینبل سوشل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کوثر عباس، احسان صادق ڈی جی نیشنل پولیس بیورو، اشرف زبیر صدیقی ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے، چئیرپرسن سندھ ہیومن رائٹس، یو ایس ایمبیسی کے نمائندے سمیت مختلف محکموں کے افسران، این جی اوز کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

Friday, July 21, 2023