چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کی ہدایت پر چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی جانب سے اسلامک ریلیف پاکستان این جی او کے تعاون سے تقریب کا انعقاد

چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کی ہدایت پر چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی جانب سے اسلامک ریلیف پاکستان این جی او کے تعاون سے تقریب کا انعقاد 

تقریب کا مقصد چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی پانچ سالہ کارکردگی کے بارے میں آگاہ کرنا تھا۔

تقریب میں اسلامک ریلیف پاکستان کی جانب سے تیار کردہ "چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی اگلے 5 سالوں کی ترجیحات کے پلان" کے بارے میں بتایا گیا ۔

گزشتہ پانچ سالوں کے دوران چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں مقیم بچوں کے تحفظ اور فلاح وبہبود کےلئے بےشمار نئے اقدامات کئے گئے۔چیئرپرسن سارہ احمد 

چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دائرہ کار 9 اضلاع سے بڑھا کر 23 اضلاع تک کر دیا گیا۔ چیئرپرسن سارہ احمد 

بچوں کے لیے کمپیوٹر لیب، عوامی آگاہی، ٹیکنیکل ٹریننگ کورسز اور ملازمت،بہترین تعلیمی سہولیات اور دیگر اہم اقدامات کئے گئے۔چیئرپرسن سارہ احمد 

اسلامک ریلیف پاکستان کے تعاون سے "چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی اگلے 5 سالوں کی ترجیحات " کا پلان تیار کیا جارہا ہے۔ چیئرپرسن سارہ احمد

ترجیحات کے پلان میں بچوں کے حقوق کے تحفظ اور فلاح وبہبود کےلئے اہداف مقرر کئے جائیں گے۔ چیئرپرسن سارہ احمد 

ہمارے اہداف میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دائرہ کار پنجاب کے تمام اضلاع تک پھیلانا ہے۔ چیئرپرسن سارہ احمد 

تیار کردہ چائلڈ پروٹیکشن پالیسی کو پنجاب میں لاگو کرنا ہمارے پلان میں شامل ہے۔ چیئرپرسن سارہ احمد 

پنجاب میں بچوں کے لئے کیس مینجمنٹ اور ریفرل سسٹم تیار کیا جائے گا۔ چیئرپرسن سارہ احمد 

بچوں کو استحصال سے بچاؤ کےلئے مزید سخت قانون سازی کی جائے گی ۔ چیئرپرسن سارہ احمد 

ترجیحات کے پلان میں مقرر کردہ اہداف کے ذریعے بچوں کے تحفظ اور استحصال سے بچاؤ کو ممکن بنایا جائے گا۔ چیئرپرسن سارہ احمد 

تقریب میں جسٹس ریٹائرڈ ناصرہ اقبال، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم شکیل احمد، کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی شرکت 

ڈائریکٹر جنرل چائلڈ پروٹیکشن بیورو آفتاب احمد خان، چائلڈ رائٹس ایکٹیویسٹ نادیہ جمیل،ڈائریکٹر اسلامک ریلیف پاکستان کی نمائندہ افشاں جمال سمیت مختلف محکموں اور این جی اوز کے نمائندے بھی موجود

Tuesday, July 11, 2023