چئیرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کی پولیس کالج سہالہ میں آمد

چئیرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کی پولیس کالج سہالہ میں آمد 

 پنجاب کے مختلف تھانوں میں تعینات 500 ایس ایچ اوز کوچائلڈ پروٹیکشن کے حوالے سے خصوصی لیکچر دیا۔

لاہور 19 جولائی ۔۔۔۔۔۔چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے پولیس کالج سہالہ کا دورہ کیا۔ سارہ احمد نے بچوں کی حفاظت کے حوالے سے  پنجاب بھر میں تعینات 500 ایس ایچ اوز کو لیکچر دیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے کہا کہ یہاں موجود ایس ایچ اوز کے ساتھ ملاقات اور ان کو لیکچر دینا  باعث فخر ہےجس کا مقصد ایس ایچ اوز کو بچوں سے متعلقہ قوانین اور چائلڈ پروٹیکشن کے حوالے سے آگاہی دینا ہے۔چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور پنجاب پولیس مل کر بچوں کے تحفظ کیلئے کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بچوں پر تشدد اور زیادتی کے واقعات کی روک تھام کیلئے پولیس کا کردار اہم ہے۔ لاہور کے تمام تھانوں میں تعینات ایس ایچ اوز کی ٹریننگ کے بعد پنجاب کے500 ایس ایچ اوز کو لیکچر دیا گیا۔  سارہ احمد نے کہا کہ ٹریننگ کی بدولت بچوں سے زیادتی اور تشدد کے کیسز کو ترجیحی بنیادوں پر دیکھا جائے گا 
چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور پنجاب پولیس مل کر بچوں کو تحفظ فراہم کرنے اور فوری مدد فراہم کرنےمیں اپنا کردار ادا کریں گے۔اس موقع پر کمانڈنٹ پولیس کالج سہالہ ڈی آئی جی اشفاق احمد اور دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے۔ چئیرپرسن سارہ احمد نے شرکاء کی جانب سے بچوں کے حوالے سے کئے گئے مختلف سوالات کے جوابات دیئے۔ کمانڈنٹ پولیس کالج سہالہ ڈی آئی جی اشفاق احمد نے شرکاء کو چیئرپرسن سارہ احمد کی جانب سے بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے کئے گئے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔

Thursday, July 20, 2023