چئیرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کی زیر قیادت چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کی جانب سے بچوں سے بدسلوکی، چائلڈ لیبر، چائلڈ ٹریفکنگ کی روک تھام کے لیے آگاہی واک کا اہتمام

چئیرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کی زیر قیادت چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کی جانب سے بچوں سے بدسلوکی، چائلڈ لیبر،  چائلڈ ٹریفکنگ کی روک تھام کے لیے آگاہی واک کا اہتمام

 چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی سفیر برائے خیر سگالی نادیہ جمیل سمیت مختلف افراد کی شرکت 

۔چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو پنجاب کی جانب سے بچوں سے بدسلوکی،  چائلڈ لیبر، چائلڈ ٹریفکنگ اور بچوں سے بھیک منگوانے کی روک تھام کے لئے آگہی واک کا اہتمام کیا گیا۔ آگاہی واک کی قیادت چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے کی۔ آگاہی واک کا بنیادی مقصد چھوٹے بچوں کو بدسلوکی، چائلڈ لیبر، چائلڈ ٹریفکنگ اور بچوں سے بھیک منگوانے کی روک تھام اور چائلڈ ہیلپ لائن 1121  کے متعلق آگہی دینا اور استحصال اور  بدسلوکی سے پیدا ہونے والے اثرات کے بارے میں عوام کو آگاہ کرنا ہے۔ چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے اس اقدام کی سپورٹ کے لیے آگہی واک میں زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھر پور شرکت کی۔ اگاہی واک میں شرکاء کو چائلڈ ہیلپ لائن 1121 کے متعلق بھی بھرپور معلومات فراہم کی گئی۔

شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے چئیرپرسن سارہ احمد نے کہا کہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے اب تک 75000 سے سٹریٹ چلڈرن کو ریسکیو کیا جبکہ گزشتہ چار سال میں 19000 سے زائد بچوں کو بہتر مستقبل فراہم کر چکا ہے۔ انھوں نے کہا کہ بھیک کے خاتمے کیلئے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی جانب سے انسداد گداگری مہم کے تحت روزانہ چار ریسکیو آپریشن کئے جارہے ہیں۔ چئیرپرسن سارہ احمد نے بتایا کہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو چائلڈ ٹریفکنگ کا شکار بچوں کو تحفظ فراہم کر رہا ہے اور گزشتہ چار سال میں چائلڈ ٹریفکنگ کے کیسز میں 76 ایف آئی آر درج کروائی گئی ہیں۔ چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے چار سال میں تشدد اور چائلڈ ٹریفکنگ کا شکار 536 گھریلو ملازمین کو تحویل میں لیا۔ انھوں نے کہا کہ بچوں کو بدسلوکی، چائلڈ لیبر، چائلڈ ٹریفکنگ اور بھکاری مافیا سے بچانے کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ استحصال، بدسلوکی، چائلڈ لیبر، چائلڈ ٹریفکنگ اور بھکاری مافیا کا شکار بچوں کے بارے میں چائلڈ ہیلپ لائن 1121پر اطلاع دیں۔ 

چائلڈ رائٹس ایکٹیویسٹ اور معروف اداکارہ نادیہ جمیل نے اس موقع پر کہا کہ استحصال اور بدسلوکی، چائلڈ لیبر اور چائلڈ ٹریفکنگ کا شکار بچوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے مل کر کردار ادا کریں اور انھیں ہر قسم کے ظلم اور زیادتی سے بچائیں۔

آگاہی روک میں جنرل چائلڈ پروٹیکشن بیورو آفتاب احمد خان، تمام افسران اور بچوں نے شرکت کی۔ بچوں نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔آگاہی واک میں شرکاء نے بچوں سے بدسلوکی، استحصال، چائلڈ لیبر اور چائلڈ ٹریفکنگ کے خلاف نعرے لگائے۔ 

آگاہی واک میں جسٹس ریٹائرڈ ناصرہ اقبال، کمشنر لاہور محمدعلی رندھاوا، ایس پی ماڈلٹاؤن، ایس پی ٹریفک لاہور، ڈائریکٹر لیبر ڈپارٹمنٹ، سوشل ویلفیئرڈپارٹمنٹ، ریسکیو 1122 ڈپارٹمنٹ سمیت مختلف سرکاری محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی عوامی آگاہی مہم میں این جی اوز کے نمائندوں،  سول سوسائٹی کے ممبران اور عام شہریوں نے بھی شرکت کی

Monday, June 12, 2023