چئیرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کی سسٹینبل سوشل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کی جانب سے ہیومن ٹریفکنگ اور جبری مشقت کے حوالے سے منعقدہ سیمینار میں شرکت

چئیرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کی سسٹینبل سوشل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کی جانب سے ہیومن ٹریفکنگ اور جبری مشقت کے حوالے سے منعقدہ سیمینار میں شرکت  

ہیومن ٹریفکنگ اور چائلڈ ٹریفکنگ بہت اہم مسئلہ ہے جس پر پوری دنیا میں بات کی جارہی ہے۔ چیئرپرسن سارہ احمد 

پاکستان میں ہیومن ٹریفکنگ، چائلڈ ٹریفکنگ اور جبری مشقت کے خلاف کام کرنے سے پاکستان کا نام دنیا میں اوپر جاتا ہے۔ چیئرپرسن سارہ احمد 

کمسن بچیوں سمیت کئی افراد ہیومن ٹریفکنگ کا شکار ہوکر دوسرے ممالک میں مصیبتوں کا سامنا کرتے ہیں۔چیئرپرسن سارہ احمد 

عوام میں ہیومن ٹریفکنگ اور چائلڈ ٹریفکنگ کی روک تھام اور ٹریفکنگ ان پرسن ایکٹ 2018 آگاہی کیلئے ایسے سیمینار کا انعقاد بہت ضروری ہے۔ چیئرپرسن سارہ احمد 

بچے اور خواتین انسانی سوداگری اور جبری مشقت سے سب سے زیادہ متاثر ہیں اس کی روک تھام کیلئے آگاہی فراہم کرنا انتہائی اہم ہے۔ چیئرپرسن سارہ احمد 

ایس ایس ڈی او کی کاوش خو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ وہ اس اہم ایشو پر آگاہی پھیلانے میں اپنا کردار ادا کررہے ہیں۔ چیئرپرسن سارہ احمد 

دوسرے شہروں سے آئے کمسن بچوں کو گھروں میں ملازمت پر رکھنا جرم ہے۔ چیئرپرسن سارہ احمد 

بچوں کو مفید شہری بنانے کے لیے چائلڈ پروٹیکشن بیورو بچوں کے تحفظ اور سکل ڈویلپمنٹ پر کام کرتا ہے۔چیئرپرسن سارہ احمد 

چائلڈ پروٹیکشن بیورو بچوں کے استحصال اور چائلڈ ٹریفکنگ کے خطرات سے نبرد آزما ہے۔ چیئرپرسن سارہ احمد 

گزشتہ ایک سال کے دوران چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے پاس 100 سے زائد چائلڈ ٹریفکنگ کا شکار بچوں کے کیسز آئے۔ چیئرپرسن سارہ احمد 

چائلڈ ٹریفکنگ کا شکار بچوں کے بارے میں چائلڈ ہیلپ لائن 1121پر اطلاع دیں۔ چیئرپرسن سارہ احمد 

سیمینار میں ہوم ڈیپارٹمنٹ سے کرنل شہزاد، وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس پروفیسر ڈاکٹر کنول امین، ایس ایس پی پولیس ندا عمر چٹھہ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایس ایس ڈی او سید کوثر عباس سمیت دیگر کی شرکت

Friday, May 19, 2023