چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کی ہدایت پرگداگری کے خاتمے کیلئے ریسکیو آپریشن جاری

Highlights Date

چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کی ہدایت پرگداگری کے خاتمے کیلئے ریسکیو آپریشن جاری

نسداد گداگری مہم کے تحت ریسکیو ٹیم کی جانب سے روزانہ کی بنیاد لاہور بھر میں ریسکیو آپریشن کئے جارہے ہیں۔چیئرپرسن سارہ احمد 

اپریل کے مہینے میں 556 بھکاری بچوں کو ریسکیو کیا گیا۔چیئرپرسن سارہ احمد 

پنجاب بھر میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے ضلعی دفاتر میں ریسکیو ٹیم کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پرریسکیو آپریشن کئے جارہے ہیں۔ چیئرپرسن سارہ احمد  

بھکاری بچوں کے بارے میں شکایات پر ہفتہ اور اتوار کو بھی ریسکیو آپریشن کئے جا رہے ہیں۔چیئرپرسن سارہ احمد  

کیمپس پل، گلبرگ مین مارکیٹ، جوہر ٹاؤن،  اکبر چوک، بھٹہ چوک، ڈیفنس، برکت مارکیٹ، کریم بلاک مارکیٹ،  مون مارکیٹ،  ایم ایم عالم روڈ اور دیگر علاقوں سے بھکاری بچوں کو تحویل میں لیا گیا۔ چیئرپرسن سارہ احمد    

تحویل میں لئے گئے بھکاری بچوں کو خوراک اور رہائش سمیت دیگر سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔چیئرپرسن سارہ احمد 

بھکاری بچوں اور بھکاری مافیا کے خلاف چائلڈ ہیلپ لائن 1121پر اطلاع دیں۔چیئرپرسن سارہ احمد