چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور معروف ہئیر سیلون برینڈ Toni & Guy کے مابین معاہدہ طے پا گیا، Toni & Guy بچوں کو ہئیر کٹنگ کی تربیت فراہم کرے گا

چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور معروف ہئیر سیلون برینڈ Toni & Guy کے مابین معاہدہ طے پا گیا،  Toni & Guy بچوں کو ہئیر کٹنگ کی تربیت فراہم کرے گا

چئیرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد اور معروف ہئیر سیلون برینڈ Toni  & Guy کے سی او شمل کے مابین ایم او یو پر دستخط کئے گئے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے  چئیرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے کہا کہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور معروف ہئیر سیلون برینڈ Toni & Guyکے مابین طے پانے والے معاہدے کے  تحت  بیورو میں مقیم 15 سال۔سے بڑے بچوں کو ٹونی اینڈ گائے ہئیر سیلون اکیڈمی میں ہئیر ڈریسنگ کی مفت تربیت فراہم کی جائے گی۔ چیئرپرسن سارہ احمد نے کہا کہ ٹریننگ کورس مکمل کرنے کے بعد بچوں کو Toni & Guy سمیت معروف ہئیر سیلون برینڈذ پر ملازمت بھی فراہم کی جائے گی۔ انھوں نے مزید کہا کہ ہمارا مقصد بچوں کو فنی تربیت کے ذریعے معاشرے کا مفید شہری بنانا ہے۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل چائلڈ پروٹیکشن بیورو آفتاب احمد خان بھی موجود تھے۔

Monday, May 8, 2023