چئیرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کی ہدایت پر چائلڈ پروٹیکشن بیورو گوجرانوالہ کی کاروائی

Highlights Date

چئیرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کی ہدایت پر چائلڈ پروٹیکشن بیورو گوجرانوالہ کی کاروائی 

چئیرپرسن سارہ احمد کی تشدد کا شکار گھریلو ملازم طیب سے ملاقات 

چئیرپرسن سارہ احمد نے تشدد کا شکار بچے کو تحفے دئیے۔

گوجرانوالہ میں 11سالہ گھریلو ملازم پر مبینہ تشدد کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے۔ چئیرپرسن سارہ احمد 

گھریلو ملازم طیب ولد کرامت علی کو مالکن نے تشدد کا نشانہ بنایا۔چیئرپرسن سارہ احمد 

تشدد سے بچے کے ناک کی ہڈی ٹوٹ گئی۔چیئرپرسن سارہ احمد 

بچے کے مطابق کام نہ کرنے اور چھوٹی چھوٹی باتوں پر آہنی چمچ سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ چیئرپرسن سارہ احمد 

چائلد پروٹیکشن بیورو گوجرانوالہ کی مدعیت میں گھریلو ملازم  کو تشدد کا نشانہ بنانے والی مالکن کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی گئی ہے۔ چیئرپرسن سارہ احمد 

تشدد کا شکار گھریلو ملازم کا علاج معالجہ کروایا جائے گا اور مکمل انصاف فراہم کیا جائے گا۔ چیئرپرسن سارہ احمد

تشدد کا شکار بچے طیب کی خواہش پر بچے کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو لاہور منتقل کیا جا رہا ہے۔ چیئرپرسن سارہ احمد