چئیرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کی ہدایت پر چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی فیملی ٹریسنگ ٹیم کا احسن اقدام

چئیرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کی ہدایت پر چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی فیملی ٹریسنگ ٹیم کا احسن اقدام 

فیملی ٹریسنگ ٹیم نے کراچی کے 5 گمشدہ بچوں کو روشنی ہیلپ لائن این جی او کی مدد سے والدین سے ملوادیا۔

چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے کراچی کے 6گمشدہ بچوں کے والدین کو روشنی ہیلپ لائن این جی او کی مدد سے کراچی میں تلاش کیا۔چیئرپرسن سارہ احمد 

والدین  کے حوالے کئے جانے بچوں میں 10سالہ شایان ولد عبدالرزاق،  13سالہ غلام حسین ولد غلام رسول، 14سالہ عدنان ولد بشیر، 11سالہ اسامہ ولد گل غنی، 9سالہ عمر فاروق اور 12سالہ ثناءاللہ ولد ذاکراللہ شامل ہیں۔ چیئرپرسن سارہ احمد 

یہ بچے کراچی سے گمشدہ ہوکر پنجاب کے مختلف شہروں میں پہنچے جہاں چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے ان بچوں کو ریسکیو کیا۔ چیئرپرسن سارہ احمد 

چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی فیملی ٹریسنگ ٹیم 200 سے زائد گمشدہ بچوں کو والدین تک پہنچا چکی ہے۔ چیئرپرسن سارہ احمد 

گمشدہ اور والدین سے بچھڑے بچوں کو والدین تک پہنچانا ہماری اولین ترجیح ہے۔ چیئرپرسن سارہ احمد 

گمشدہ اور والدین سے بچھڑنے والے بچوں کے بارے میں چائلڈ ہیلپ لائن 1121پر اطلاع دیں۔ چیئرپرسن سارہ احمد

اس موقع پر روشنی ہیلپ لائن کراچی کے سی ای او محمد علی اور ان کی ٹیم بھی موجود

چئیرپرسن سارہ احمد کی ہدایت پر گمشدہ بچوں کو لینے کے لئے آنے والے لواحقین کیلئے بیورو کی جانب سے خصوصی طور پر قیام و طعام کا بندوبست کیا گیا۔

Thursday, April 6, 2023