چئیرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کی ہدایت پر چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی جانب سے انسداد گداگری مہم جاری

چئیرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کی ہدایت پر چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی جانب سے انسداد گداگری مہم جاری

چئیرپرسن سارہ احمد کی زیر نگرانی چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی ریسکیو ٹیم نے دوران ریسکیو آپریشن عوامی آگاہی مہم میں حصہ لیا۔ 

عوامی اگاہی کے لیے ریسکیو آپریشن شیر پاو پل، گلبرگ اور دیگر علاقوں میں کیا گیا۔

انسداد گداگری مہم کے دوران خانہ بدوش اور جھگی نشین فیملیز کو آگاہی فراہم کی گئی۔

آگاہی مہم کے دوران خانہ بدوش اور جھگی نشین فیملیز کو بچوں کو بھیک منگوانے پر تنبیہ کی گئی۔ 

وزیراعلٰی پنجاب کی ہدایت پر جاری انسداد گداگری مہم کی خود نگرانی کر رہی ہوں۔چیئرپرسن سارہ احمد 

بھیک منگوانے والے والدین کو آگاہی فراہم کرنا ضروری ہے۔چیئرپرسن سارہ احمد 

انسداد گداگری مہم کے دوران عوام کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے بارے آگاہی فراہم کی جاتی ہے۔چیئرپرسن سارہ احمد  

بھکاری مافیا کے خاتمے تک عوامی آگاہی مہم اور انسداد گداگری مہم جاری رہے گی۔چیئرپرسن سارہ احمد 

عوام ان بھکاری بچوں کو بھیک دینے کی حوصلہ شکنی کریں اور چائلڈ ہیلپ لائن 1121پر اطلاع دیں۔چیئرپرسن سارہ احمد

Monday, October 17, 2022