گزشتہ ہفتے کے دوران 75 بھکاری بچوں کو حفاظتی تحویل میں لیا گیا بھکاری مافیا کے خلاف ریسکیو آپریشن جاری رکھیں جائے گے۔سارہ احمد

 گزشتہ ہفتے کے دوران 75 بھکاری بچوں کو حفاظتی تحویل میں لیا گیا بھکاری مافیا کے خلاف ریسکیو آپریشن جاری رکھیں جائے گے۔سارہ احمد
اسپیشل کوآرڈینیٹر وزیرِ اعلیٰ پنجاب و چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کی خصوصی ہدایت پر انسداد گداگری مہم کے تحت ریسکیو آپریشنز کا انعقاد کیا گیا۔ گزشتہ ہفتے کے دوران ریسکیو آپریشنز میں لاہور سے 75 سے زائد بھکاری بچوں کو تحویل میں لیا گیا۔ اس حوالے سے چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کا کہنا ہے کہ ریسکیو آپریشن لاہور کے تمام علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر دن اور رات دونوں اوقات میں کیے جا رہے ہیں۔ ریسکیو آپریشن پنجاب کے تمام ضلعی دفاتر میں بھی کئے گئے۔ ریسکیو آپریشنز کی وجہ سے بھکاری بچوں کی تعداد میں کمی ہوئی ہے۔ بھکاری مافیا کے خلاف ریسکیو آپریشن جاری رکھیں جائے گے۔

Saturday, August 21, 2021