وزیر اعلی عثمان بزدار سے سپیشل کوارڈینیٹروزیر اعلی برائے چائلڈ پروٹیکشن سارہ احمد کی ملاقات، تین سالہ کارکردگی رپورٹ پیش کی

وزیر اعلی عثمان بزدار سے سپیشل کوارڈینیٹروزیر اعلی برائے چائلڈ پروٹیکشن سارہ احمد کی ملاقات، تین سالہ کارکردگی رپورٹ پیش کی
لاہور22 اگست:وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعلیٰ آفس میں سپیشل کوارڈینیٹروزیر اعلی برائے چائلڈ پروٹیکشن سارہ احمد نے ملاقات کی-سارہ احمد نے وزیر اعلی عثمان بزدار کو چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کی تین سالہ کارکردگی رپورٹ پیش کی-سارہ احمد نے بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے بھرپور سپورٹ پر وزیر اعلی عثمان بزدار کا شکریہ ادا کیا- وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر کہاکہ بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے پرعزم ہیں - سابق دور میں 12 برس تک چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے بورڈ کا اجلاس نہیں ہوا -ہماری حکومت نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کو ایک فعال ادارہ بنایا ہے - چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دائرہ کار پنجاب کے ہر ضلع تک بڑھایا جائے گا- بے سہارا بچوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے تمام ضروری وسائل فراہم کررہے ہیں۔وزیر اعلی عثمان بزدار نے بچوں سے بھیک منگوانے والے گینگزکے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورومیں رہنے والے بچے ہمارے بچے ہیں۔ان بچوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی۔فیصل آبادکے وزٹ پر چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیوروکا افتتاح کروں گا-وزیراعلی عثمان بزدارنے چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کی کارکردگی کو سراہا-سارہ احمد نے وزیر اعلی عثمان بزدار کوچائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئربیورو کی جانب سے بچوں سے بھیک منگوانے اور تشدد کی روک تھام کیلئے کئے گئے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی-سارہ احمد نے وزیر اعلی عثمان بزدار کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو فیصل آباد کے افتتاح کی دعوت دی-

Sunday, August 22, 2021