چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کی ہدایت پر فوکل پرسن شیخوپورہ کی جانب سے کارروائی کے دوران 11سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیاہے۔

چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کی ہدایت پر فوکل پرسن شیخوپورہ کی جانب سے کارروائی کے دوران 11سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیاہے۔
تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ میں ایک ہمسائے نے 11سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کی تھی۔ فوکل پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو شیخوپورہ نے متاثرہ بچی اور لواحقین سے ملاقات کی۔ پولیس نے ایف آئی آر درج کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیاہے۔ اس حوالے سے چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے کہا کہ متاثرہ بچی کو انصاف فراہم کیا جائے گا۔ بچوں کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے اور اسے بخوبی سر انجام دیا جا رہا ہے۔

Wednesday, August 11, 2021