چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں افسران کے لئے کیپسٹی بلڈنگ سیشن کا اہتمام، بچوں کو مہیا کی جانے والی سروسز میں مزید بہتری آئے گی۔ سارہ احمد

چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں افسران کے لئے کیپسٹی بلڈنگ سیشن کا اہتمام، بچوں کو مہیا کی جانے والی سروسز میں مزید بہتری آئے گی۔ سارہ احمد
چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کی ہدایت پر چائلڈ پروٹیکشن افسران کے لیے کپیسٹی بلڈنگ سیشن کا اہتمام کیا گیا۔ ممبر بورڈ آف گورنرز صوفیہ سہیل کی جانب سے کپیسٹی بلڈنگ سیشن کروایا گیا۔چئیرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد،  ڈائریکٹر جنرل شجاع قطب بھٹی اور ڈائریکٹر ایڈمن عبدالغفار کے علاوہ چائلد پروٹیکشن بیورو کے ضلعی دفاتر کے ڈسٹرکٹ افسران بھی  شریک تھے۔
کپیسٹی بلڈنگ سیشن کا بنیادی مقصد افسران کی کارکردگی میں مزید بہتری لانا ہے۔ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے کہا کہ کپیسٹی بلڈنگ سے افسران میں پروفیشنلزم، ٹیم ورک اور کوآپریشن کی صلاحیت پیدا ہوگی۔ سیشن کے اہتمام سے بچوں کو معیاری سہولیات کی فراہمی میں مزید بہتری آئے گی۔

Tuesday, August 3, 2021