چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا مری میں خصوصی ریسکیو آپریشن، 40 بھکاری بچوں کو حفاظتی تحویل میں لے لیا

چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا مری میں خصوصی ریسکیو آپریشن، 40 بھکاری بچوں کو حفاظتی تحویل میں لے لیا
چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کی زیر نگرانی چائلڈ پروٹیکشن بیورو راولپنڈی نے تحصیل مری میں سپیشل ریسکیو آپریشن کا انعقاد کیا۔ سپیشل ریسکیو آپریشن مری میں بھکاری بچوں کی بڑھتی تعداد کے پیش نظر کیا گیا۔ اس سپیشل ریسکیو آپریشن میں ڈائریکٹر ایڈمن چائلڈ پروٹیکشن بیورو، اسسٹنٹ کمشنر مری، پولیس اور متعلقہ انتظامیہ نے حصہ لیا۔
اس حوالے سے چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمدنے کہا کہ مری اور ملحقہ علاقوں میں سیاحوں کی آمد سے پیشہ ور بھکاریوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھکاری بچوں کو تحویل میں لینے کے لئے پہلی دفعہ مری میں سپیشل ریسکیو آپریشن کیا گیا جس میں میں 40 کے بھکاری بچوں کو تحویل میں لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں بھی مری میں ریسکیو آپریشن کئے جائیں گے تاکہ مقامی پیشہ ور بھکاریوں کی حوصلہ شکنی ہو۔ اس حوالے سے سیاحوں اور انتظامیہ نے چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کاخصوصی شکریہ اداکیا ہے

Video Link

Thursday, August 5, 2021