Highlights Date
چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کی ہدایت پر چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے چائلڈ اٹینڈنٹ کے لیے ورکشاپ کاانعقاد
چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کی ہدایت پر چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے چائلڈ اٹینڈنٹ کے لیے ورکشاپ میں پہچان این جی او کی جانب سے 30چائلڈ اٹینڈنٹس کو ٹریننگ دی گئی۔ چیئرپرسن سارہ احمد نے کہا کہ ٹریننگ ورکشاپ کا مقصد بیورو میں مقیم بچوں کی بہتر دیکھ بھال کو ممکن بنانا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس کے حوالے سے بچوں کو بہتر خدمات کی فراہمی کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں۔ چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو سارہ احمد نے ورکشاپ کے اختتام
پرچائلڈ اٹینڈنٹس میں سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کیے۔