چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا تمام حکومتی اداروں کے ساتھ مل کر احسن اقدام، تمام اداروں میں داخل پرسن مقرر کر دیئے گئے۔

چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا تمام حکومتی اداروں کے ساتھ مل کر احسن اقدام، تمام اداروں میں داخل پرسن مقرر کر دیئے گئے۔
چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کی کاوشوں سے تمام متعلقہ اداروں میں بیورو کی جانب سے فوکل پرسن مقرر کر دیئے گئے۔ ان محکموں میں پولیس، محکمہ صحت،  محکمہ قانون، لیبر ڈپارٹمنٹ، ٹریفک پولیس، ٹیوٹا، سکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ اور دیگر شامل ہیں۔ اس حوالے سے چیئرپرسن چائلد پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کا کہنا ہے کہ  بچوں کے ساتھ زیادتی و تشدد کے واقعات کی روک تھام اور بھیک کی لعنت کے خاتمے کیلئے تمام ادارے مل کر کام کریں گے۔
بچوں کا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے اور ہم سب مل کر بچوں کے تحفظ کو ممکن بنائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام ادارے مل کر بچوں کی بہتری کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے۔

Thursday, July 8, 2021