چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کی ہدایت پر تشدد کا شکار گھریلو ملازمہ کو حفاظتی تحویل میں لے لیا گیا۔

چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کی ہدایت پر تشدد کا شکار  گھریلو ملازمہ کو حفاظتی تحویل میں لے لیا گیا۔

گھریلو ملازمہ کو اچھرہ کے علاقہ میں مالکان نے تشدد کا نشانہ بنا کر رات گئے گھر سے نکال دیا تھا۔ شہری کی جانب سے پولیس اور چائلڈ ہیلپ لائن 1121پر بچی کے بارے میں اطلاع دی گئی تھی۔ اس حوالے سے چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کا کہنا ہے کہ  بیورو میں بچی کی بہترین دیکھ بھال کی جا رہی ہے۔
تحویل میں لی گئی بچی کی نفسیاتی کونسلنگ کی جا رہی ہے۔ بچی کے والدین کی تلاش کا کام بھی جاری ہے اور جلد بچی کے والدین کو ڈھونڈ لیا جائے گا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی اور بچی کو انصاف فراہم کیا جائے گا۔

Video Link

Thursday, July 8, 2021