چائلڈ پروٹیکشن بیورو تمام سٹیک ہولڈرز کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرے گا محکموں کی مشاورت سے بچوں کے مسائل کے حل کیلئے لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔ سارہ احمد

چائلڈ پروٹیکشن بیورو تمام سٹیک ہولڈرز کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرے گا
محکموں کی مشاورت سے بچوں کے مسائل کے حل کیلئے لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔ سارہ احمد

چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے کہا ہے کہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو تمام محکموں کے ساتھ مل کر بچوں کے تحفظ کو ممکن بنائے گا۔اس حوالے سے تمام محکموں کو بچوں کے تحفظ کیلئے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے ساتھ مل کر کام کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ چیئرپرسن سارہ احمد کی زیرصدارت بچوں کے حقوق کے تحفظ کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں محکمہ قانون، محکمہ پولیس، سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ، لیبر ڈپارٹمنٹ، محکمہ صحت، سوشل پروٹیکشن اتھارٹی اور پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ سمیت مختلف محکموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ بچوں کے لیے کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیموں کے نمائندے بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اجلاس میں مختلف محکموں سے مل کر چائلڈ لیبر اور بچوں سے زیادتی کے واقعات کی روک تھام کیلئے مشترکہ لائحہ عمل اور اقدامات کرنے پر غور کی گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرپرسن سارہ احمد نے کہا کہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو تمام محکموں کی مشاورت سے بچوں کے مسائل کے حل کیلئے جامع لائحہ عمل تیار کرے گااورچائلڈ پروٹیکشن پالیسی بنائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی جانب سے انسداد گداگری مہم میں تمام محکمے شرکت کریں گے اور مل کر بچوں کی بہتری کے حوالے سے اپنا کردار ادا کریں گے۔ 

 

Videolink

Wednesday, June 30, 2021