چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو پنجاب کے فیصل آباد انسٹی ٹیوٹ میں بچوں کے لئے آئی ٹی لیب قائم کر دی گئی

چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو پنجاب کے فیصل آباد انسٹی ٹیوٹ میں بچوں کے لئے آئی ٹی لیب قائم کر دی گئی۔

لیب کا قیام مشہور فیشن ڈیزائنر ماریہ بی کے تعاون سے عمل میں لایا گیا ہے۔ لیب میں کل 10 سے 12 کمپیوٹرز رکھے گئے ہیں جن پر بیورو میں مقیم بچوں کو تعلیم دی جائے گی۔ اس حوالے سے چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کا کہنا ہے کہ وہ کمپیوٹر لیب بنانے میں تعاون پر ماریہ بی کی شکر گزار ہیں۔ اس اقدام سے فیصل آباد سی پی آئی میں مقیم بچوں کو کمپیوٹر کی تعلیم فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ مخیر حضرات آگے بڑھیں اور ان بے سہارا اور لاوارث بچوں کو اس طرح کی سہولیات فراہم کرنے میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا ساتھ دیں۔

Wednesday, May 19, 2021