.یونیسف کی ٹیکنیکل ٹیم نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی ٹیم سے ان کے دفتر میں آج یہاں ملاقات کی اور چائلڈ ہیلپ لائن 1121 کے لیے ایم آئی ایس کا ڈرافٹ پیش کیا ۔

.یونیسف کی ٹیکنیکل ٹیم نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی ٹیم سے ان کے دفتر میں آج یہاں ملاقات کی اور چائلڈ ہیلپ لائن 1121 کے لیے ایم آئی ایس کا ڈرافٹ پیش کیا ۔

ایم آئی ایس سسٹم سے چائلڈ ہیلپ لائن 1121 کی کارکردگی میں بہتری آئے گی۔یونیسف کی ٹیکنیکل ٹیم نے ایم آئی ایس سسٹم کی بہتری کے حوالے سے مختلف تجاویز بھی پیش کیں۔ اس حوالے سے چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے یونیسف کی ایم آئی ایس کی ٹیکنیکل ٹیم کا چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے ساتھ اشتراک خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو ہیلپ لائن 1121 کی بہتری کیلئے یونیسف کی تکنیکی خدمات سے استفادہ کرے گا۔ سارہ احمد نے مزید بتایا کہ یونیسف کی ٹیکنیکل ٹیم چائلڈ ہیلپ لائن سٹاف کو خصوصی ٹریننگ بھی دے گی تاکہ بہبود اطفال میں مزید بہتری آئے

Saturday, June 26, 2021