نجی غیر سرکاری تنظیم کے اس دفتر پر چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی ٹیم کا چھاپہ۔ رجسٹریشن کے لئے وارننگ سے دی گئی۔ سارہ احمد

نجی غیر سرکاری تنظیم کے اس دفتر پر چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی ٹیم کا چھاپہ۔ رجسٹریشن کے لئے وارننگ سے دی گئی۔ سارہ احمد
چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کی  ہدایت PDNC ایکٹ کی سیکشن  20A کے تحت بیورو کی ٹیم نے نجی غیر سرکاری تنظیم کے دفتر پر چھاپہ مارا۔ ریسکیو ٹیم کی سربراہی ڈی جی چائلڈ پروٹیکشن بیورو شجاع قطب بھٹی نے کی۔ نجی غیر سرکاری تنظیم چائلڈ پروٹیکشن بیورو سے رجسٹریشن کے بغیر بچوں کو رہائشی سہولیات مہیا کر رہی تھی۔
اس حوالے سے چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کا کہنا ہے کہ نجی غیر سرکاری تنظیم کے خلاف مکمل تصدیق کے بعد  PDNC ایکٹ کی سیکشن 20A کے تحت کارروائی کی گئی ہے۔ نجی غیر سرکاری تنظیم کی انتظامیہ کو اس حوالے سے وارننگ دے دی گئی ہے۔ بچوں کو رہائشی سہولیات فراہم کرنے والی تمام غیر سرکاری تنظیموں کو متعدد بار متنبہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس حوالے سے اخبارات میں اشتہار اور ٹیلی ویژن پر خبروں کے ذریعے آگاہ کیا جا چکا ہے تاہم آج تمام صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے غیر سرکاری تنظیم کے دفتر پر چھاپا مارا گیا ہے۔
٭٭٭٭٭

Thursday, May 27, 2021