چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا بچیوں کے لئے نرسنگ ٹریننگ کورس کا آغاز، اس کورس سے یہ بچیاں باعزت روزگار کے ذریعے اپنا مستقبل محفوظ بناسکیں گی۔ سارہ احمد

چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا بچیوں کے لئے نرسنگ ٹریننگ کورس کا آغاز، اس کورس سے یہ بچیاں باعزت روزگار کے ذریعے اپنا مستقبل محفوظ بناسکیں گی۔ سارہ احمد

لاہور یکم جون:……  چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کی کاوشوں سے بیورو میں مقیم بچیوں کیلئے نرسنگ ٹریننگ کورس کا انتظام کیا گیا ہے۔ اس نرسنگ ٹریننگ کورس کا اہتمام مخیر حضرات کے تعاون سے کیا جارہا ہے۔ اس سلسلے میں چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد اور ڈائریکٹر جنرل شجاع قطب بھٹی نے نرسنگ ٹریننگ کورس کی پہلی کلاس کا دورہ کیا اور طالبات کو ہدایت کی کہ وہ دلجمعی کے ساتھ تربیت مکمل کریں تاکہ انکا معاشی مستقبل محفوظ ہو۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرپرسن سارہ احمد نے کہا کہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی بچیوں کے لیے نرسنگ ٹریننگ کورس کے لیے پروفیشنل نرسنگ ٹرینرز کے تعاون سے کلاسز کا آغاز کیا گیا ہے۔ یہ طالبات ٹریننگ کورس کے بعد میڈیکل کے شعبہ میں اپنی خدمات سرانجام دینے کے قابل ہوجائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ نرسنگ ٹریننگ کورس مکمل کرنے والی طالبات باعزت روزگار کے ذریعے اپنامعاشی مستقبل محفوظ بناسکیں گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ لاہور کے بعد ضلعی دفاتر میں مقیم بچیوں کیلئے بھی نرسنگ ٹریننگ کورسز شروع کئے جائیں گے۔

Tuesday, June 1, 2021