چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو نے بے وسیلہ بچوں کو رہائشی سہولیات فراہم کرنے والی غیر سرکاری تنظیموں کو رجسٹریشن کے لیے لیگل نوٹس جاری کر دیا ہے

چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا بے وسیلہ بچوں کو رہائشی سہولیات فراہم کرنے والی غیر سرکاری تنظیموں کو رجسٹریشن کے لئے
لیگل نوٹس عملدرآمد نہ کرنے والی غیر سرکاری تنظیموں کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔سارہ احمد

چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو نے بے وسیلہ بچوں کو رہائشی سہولیات فراہم کرنے والی غیر سرکاری تنظیموں کو رجسٹریشن کے لیے لیگل نوٹس جاری کر دیا ہے۔واضح رہے کہ دی پنجاب ڈسٹی چیوٹ اینڈ نیگلیکٹڈچلڈرن ایکٹ 2004ء کے سیکشن 20-Aکے تحت بے وسیلہ بچوں کو رہائشی سہولیات فراہم کرنے والی غیر سرکاری تنظیموں کے لیے چائلڈ پروٹیکشن بیورو سے رجسٹریشن لازمی ہے۔
اس حوالے سے چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشناینڈ ویلفیئر بیورو سارہ احمد نے آج یہاں جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ رجسٹریشن نہ کروانے والی غیر سرکاری تنظیموں کو لیگل نوٹس جاری کر دیا گیاہے۔ لیگل نوٹس ملنے کے تین دنوں کے اندر رجسٹریشن حاصل کرنا لازمی ہے اور رجسٹریشن نہ کروانے کی صورت میں ان تنظیموں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایکٹ کے مطابق بے وسیلہ بچوں کو رہائشی سہولیات فراہم کرنے والی تنظیمیں قانونی کارروائی سے بچنے کیلئے جلد از جلد چائلڈ پروٹیکشن بیورو سے رجسٹریشن  کروائیں۔ سارہ احمد نے مزید کہا کہ رجسٹریشن حاصل نہ کرنے والی تنظیموں کو سیل کر نے کے بعد وہاں موجود بچوں کوسرکاری تحویل میں لیا جائے گا۔

 

Friday, June 4, 2021