چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا چائلڈ پروٹیکشن انسٹیٹیوٹ گوجرانوالہ کا اچانک دورہ، انتظامات کا جائزہ لیا اور ضروری ہدایات جاری کیں

چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا چائلڈ پروٹیکشن انسٹیٹیوٹ گوجرانوالہ کا اچانک دورہ، انتظامات کا جائزہ لیا اور ضروری ہدایات جاری کیں
چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے آج چائلڈ پروٹیکشن انسٹیٹیوٹ گوجرانوالہ کا اچانک دورہ کیا۔ انہوں نے بچوں کے ہاسٹل اور دیگر سیکشنز کا معائنہ کیا۔ چیئرپرسن سارہ احمد چائلڈ پروٹیکشن سکول بھی گئیں اور جاری کلاسز کا جائزہ لیا۔ انہوں نے بچوں کے لئے پکائے جانے والے کھانے اور صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔بعد ازاں انہوں نے گیٹ کے ان اینڈ آوٹ اور ملازمین کے حاضری رجسٹرز چیک کیے۔ چیئرپرسن سارہ احمد نے انتظامی معاملات کو بہتری بنانے کیلئے ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے بچوں سے کھانے کے معیار اور صفائی کے بارے میں بھی دریافت کیا۔

Wednesday, June 9, 2021