گزشتہ 2 سالوں کے دوران 10 ہزار سے زائد سٹریٹ چلڈرن کو تحویل میں لیا گیا حکومت پنجاب کی جانب سے سٹریٹ چلڈرن کی فلاح کے لئے بھرپور اقدامات کئے گئے ہیں۔ سارہ احمد

گزشتہ 2 سالوں کے دوران 10 ہزار سے زائد سٹریٹ چلڈرن کو تحویل میں لیا گیا حکومت پنجاب کی جانب سے سٹریٹ چلڈرن کی فلاح کے لئے بھرپور اقدامات کئے گئے ہیں۔ سارہ احمد

چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو سارہ احمد نے کہا ہے کہ گزشتہ 2 سالوں کے دوران 10 ہزار سے زائد سٹریٹ چلڈرن کو تحویل میں لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سٹریٹ چلڈرن کوبنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے

اورحکومت پنجاب کی جانب سے سٹریٹ چلڈرن کی فلاح وبہبود کے لیے متعدد عملی اقدامات کئے گئے ہیں۔ وہ ایک فلاحی تنظیم کے زیر اہتمام تربیتی ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کر رہی تھیں۔
ایس ایس پی(آپریشن) لاہور احسن سیف اللہ اور مختلف سرکاری محکموں کے نمائندے بھی ورکشاپ میں شرکت کی۔ ورکشاپ میں سٹریٹ چلڈرن کے حوالے سے قانون سازی اور چائلڈ پروٹیکشن پالیسی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرپرسن سارہ احمد نے کہا کہ چائلڈ پروٹیکشن پالیسی کے حوالے سے تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت کے لئے ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ہے۔

Thursday, June 17, 2021