چئیر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کی ہدایت پر چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر ریسکیو آپریشنز کئے گئے۔

چئیر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کی ہدایت پر چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر ریسکیو آپریشنز کئے گئے۔گزشتہ ہفتے ریسکیو آپریشز میں لاہور  سے 30 بھکاری اور لاوارث بچوں کو حفاظتی تحویل میں لیا گیا۔ریسکیو آپریشنز لاہور کے تمام علاقوں میں کیا گیا۔مجموعی طور پر گزشتہ ہفتے 189 بھکاری اور لاوارث بچوں کو تمام ضلعی دفاتر میں تحویل میں لیا گیا۔ تحویل میں لئے گئے بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔اس حوالے سے چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کا کہنا ہے کہ ریسکیو آپریشنز کی وجہ سے بھکاری بچوں کی تعداد میں کمی ہورہی ہے۔ریسکیو آپریشن لاہور سمیت پنجاب کے تمام ضلعی دفاتر میں جاری ہیں۔

Saturday, June 19, 2021