چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے راولپنڈی میں چائلڈ پروٹیکشن انسٹیٹیوٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ اس سلسلے میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو راولپنڈی میں سنگ بنیاد کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے راولپنڈی میں چائلڈ پروٹیکشن انسٹیٹیوٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ اس سلسلے میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو راولپنڈی میں سنگ بنیاد کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

چائلڈ پروٹیکشن بیورو راولپنڈی کی عمارت جی ٹی روڈ مندرہ کے قریب تعمیر کی جائے گی۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرپرسن سارہ احمد نے کہا کہ ہماری حکومت نے ہمیشہ بچوں کے حقوق کے تحفظ کو اہمیت دی ہے۔ چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دائرہ کار بہت جلد پنجاب بھر کے تمام اضلاع میں پھیلایا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو راولپنڈی کی نئی عمارت میں 100 بچوں اور 100 بچیوں کی گنجائش پر مشتمل الگ الگ ہاسٹل تعمیر کئے جائیں گے۔چیئرپرسن سارہ احمد نے کہا کہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو راولپنڈی کی عمارت کی تعمیر کے بعد چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے تمام دفاتر سرکاری عمارات میں منتقل۔ہوجائیں گے۔ 13 اضلاع میں چائلڈ پروٹیکشن یونٹس قائم کئے جارہے ہیں۔ چائلڈ پروٹیکشن بیورو راولپنڈی جانب سے بے سہارا اور لاوارث بچوں کو تحویل میں لیا جاتا ہے۔

Sunday, June 20, 2021