چیئرپرسن سی پی ڈبلیو بی سے ڈائریکٹر سیکورٹی ڈی ایچ اے سے ملاقات، بھکاری مافیا کے خاتمے کیلئے مشترکہ لائحہ عمل پر اتفاق

چیئرپرسن سی پی ڈبلیو بی سے ڈائریکٹر سیکورٹی ڈی ایچ اے سے ملاقات، بھکاری مافیا کے خاتمے کیلئے مشترکہ لائحہ عمل پر اتفاق
چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد سے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی کے ڈائریکٹر سیکورٹی بریگیڈیئر(ر) منظور احمد نے ملاقات کی۔ ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن چائلڈ پروٹیکشن بیورو عبدالغفار بھی ملاقات میں موجود تھے۔ ملاقات کے دوران ڈی ایچ اے میں بھکاری مافیا کے خاتمے کیلئے مشترکہ لائحہ عمل پر اتفاق کیا گیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے کہا کہ ڈی ایچ اے میں پیشہ ور بھکاری بچوں کو تحویل میں لینے کے لئے ڈی ایچ اے انتظامیہ اور چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے درمیان ایم او یو پر دستخط کئے جائیں گے۔ ڈی ایچ اے کا عملہ اب چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی ریسکیو ٹیم کے ساتھ مل کر ڈی ایچ اے میں بھکاری بچوں کو ریسکیو کرے گا۔ ڈیفنس ہاوسنگ اتھارٹی  کی انتظامیہ کی جانب سے ریسکیو کیے گئے لاوارث بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں رکھا جائے گا۔ سارہ احمد نے کہا کہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور ڈی ایچ اے کی انتظامیہ مل کر ڈی ایچ اے میں بھکاری مافیا کے خاتمے کیلئے قدامات کرے گی۔ ڈی ایچ اے کے ڈائریکٹر سیکیورٹی بریگیڈیئر(ر) منظور احمد نے چیئرپرسن سارہ احمد کو شیلڈ بھی پیش کی۔

Thursday, June 24, 2021