چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو سارہ احمد نے تمام ضلعی دفاتر کو کارکردگی مزید بہتر بنانے کی ہدایات جاری کر دیں ہیں۔

تمام افسران محنت اور لگن سے کام کریں، کوتاہی کی کوئی گنجائش نہیں۔ سارہ احمد
چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو سارہ احمد نے تمام ضلعی دفاتر کو کارکردگی مزید بہتر بنانے کی ہدایات جاری کر دیں ہیں۔ وہ آج یہاں ضلعی دفاتر کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کر رہی تھیں۔ اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل چائلڈ پروٹیکشن بیورو شجاع قطب بھٹی اور چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے ضلعی دفاتر کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کے ضلعی دفاتر کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ضلعی افسران نے اپنے دفاتر کی کارکردگی رپورٹ پیش کی۔اس موقع پرچیئرپرسن سارہ احمد نے تمام افسران کو جانفشانی سے کام کرنے اور کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے بے آسراء بھکاری بچوں کو تحویل میں لینے کی ہدایت بھی کی تاکہ ایسے بے وسیلہ بچوں کو بحال کیا جاسکے۔

 

Friday, June 25, 2021