چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی خصوصی دعوت پر وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا عیدالفطر کے موقع پر چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دورہ
چیئرپرسن سارہ احمد اور بچوں نے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا استقبال کیا اور پھول پیش کئے۔
شفقت محمود نے بیورو میں مقیم۔بچوں میں تحائف اور عیدی تقسیم کی۔
شفقت محمود نے بچوں کے ہاسٹل کا دورہ کیا اور بچوں سے ملاقات کی اور بیورو کے مختلف سیکشنز کا دورہ بھی کیا۔
چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے بچوں کے ساتھ عید کا دن گزار کر بہت اچھا لگا۔ شفقت محمود
چائلڈ پروٹیکشن بیورو حکومت پنجاب کا ایک مثالی ادارہ ہے۔ شفقت محمود
چیئرپرسن سارہ احمد کی سربراہی میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں بچوں کی فلاح وبہبود کے لیے بہترین اقدامات کئے جارہے ہیں۔شفقت محمود
چیئرپرسن سارہ احمد نے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دورہ کرنے پر شکریہ ادا کیا۔