چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو پنجاب سارہ احمد کی گداگری کے خاتمے کیلئے رمضان المبارک سے قبل چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے گرینڈ ریسکیو آپریشن سے متعلق میڈیا گفتگو۔

گداگری کے خاتمے کیلئے رمضان المبارک سے قبل چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا بڑا اقدام,گرینڈ ریسکیو آپریشن کا انعقاد، 50 کے قریب بھکاری بچوں کو تحویل میں لے لیا۔ 

لاہور 9 اپریل۔۔۔۔چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کی ہدایت پر رمضان المبارک سے قبل گداگری کے خاتمے کیلئے گرینڈ ریسکیو آپریشن کا انعقاد کیا گیا۔ ریسکیو آپریشن کے دوران شہر کے مختلف علاقوں سے بھکاری بچوں کو تحویل میں لیا گیا۔ اس موقع پر میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے کہا کہ رمضان المبارک میں بھی گداگروں کو کنٹرول کرنے کے لیے ہاٹ سپاٹ پر وارننگ ریسکیو آپریشن جاری رہیں گے۔ پولیس کے تعاون سے ریسکیو آپریشن کے دوران 50 کے قریب بھکاری بچوں کو تحویل میں لیا جا چکا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کیمپس پل، گلبرگ میں مارکیٹ، جوہر ٹاؤن،  اکبر چوک، بھٹہ چوک، ڈیفنس، برکت مارکیٹ، کریم بلاک مارکیٹ،  مون مارکیٹ،  ایم ایم عالم روڈ اور دیگر علاقوں سے بھکاری بچوں کو تحویل میں لیا گیا۔  انسداد گداگری مہم کے لیے خصوصی ریسکیو ٹیم تشکیل دی گئی۔  سارہ احمد نے کہا کہ رمضان المبارک سے قبل انسداد گداگری مہم کے تحت روزانہ کی بنیاد پر لاہور سمیت چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے تمام ضلعی دفاتر میں ریڈیو آپریشنز کئے جا رہے ہیں۔ تحویل میں لئے گئے بھکاری بچوں کو سڑکوں پر لاوارث چھوڑنے کی بجائے بیورو میں رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بچوں سے زبردستی بھیک منگوانے والے والدین کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کروائی جائے گی۔ چیئرپرسن نے عوام سے اپیل کی کہ بھکاری بچوں اور بھکاری مافیا کے خلاف چائلڈ ہیلپ لائن 1121پر اطلاع دیں۔

Video Link

Friday, April 9, 2021