چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے فیصل آباد میں لاوارث بچی کے ساتھ زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔ 12سالہ لاوارث بچی کے ساتھ زیادتی کا واقعہ انتہائی افسوناک ہے۔ سارہ احمد

چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے فیصل آباد میں لاوارث بچی کے ساتھ زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔ 12سالہ لاوارث بچی کے ساتھ زیادتی کا واقعہ انتہائی افسوناک ہے۔ سارہ احمد

 

لاہور 20 جنوری۔۔۔۔۔چئیر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے چک جھمرہ فیصل آباد میں لاوارث بچی کے ساتھ زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔ چئیر پرسن کی ہدایت پرچائلڈ پروٹیکشن بیورو فیصل آباد کی ٹیم نے بچی کو 10 نومبر 2020 کو اپنی تحویل میں لیا تھا۔ اس حوالے سے چیئرپرسن سارہ احمد کا کہنا ہے کہ چائلڈ پروٹیکشن کورٹ کے احکامات پر بچی کا عارضی طور پر دارالامان میں قیام کروایا گیا۔ دارالامان انتظامیہ کی طرف سے رپورٹ کے بعد بچی کا میڈیکل کروایا گیا ۔میڈیکل رپورٹ میں زیادتی کے نتیجے میں بچی کے حاملہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا ہے کہ میڈیکو لیگل رپورٹ اور عدالتی احکامات پر تھانہ چک جھمرہ میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی گئی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ چک جھمرہ فیصل آباد میں 12سالہ لاوارث بچی کے ساتھ زیادتی کا واقعہ انتہائی افسوناک ہے۔ نامعلوم ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کروادی گئی ہے۔ اس کیس کے حوالے سے پولیس سے مکمل رابطے میں ہیں۔ متاثرہ بچی کو ہر قسم کی قانونی اور طبی  معاونت فراہم کی جائے گی۔

Wednesday, January 20, 2021