چئیر پرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو پنجاب کا تحصیل تونسہ شریف کا دورہ، زیر تعمیر گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج شادن لُنڈ اور سی پی آئی ڈی جی خان کی عمارات کا معائنہ کیا۔

چئیر پرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو پنجاب کا تحصیل تونسہ شریف کا دورہ، زیر تعمیر گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج  شادن لُنڈ اور سی پی آئی ڈی جی خان کی عمارات کا معائنہ کیا۔ 

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان خان بزدار کی خصوصی ہدایت پر چئیر پرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو پنجاب سارہ احمد نے تحصیل تونسہ شریف کا دورہ کیا۔ انہوں نے بچوں کے تحفظ و حقوق اور چائلڈ ہیلپ لائن 1121 کی پروموشن اور بچوں سے ہونے والی زیادتی کی روک تھام کے حوالے سے منعقدہ سیمینار میں شرکت کی۔ 

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے چئیر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے کہا کہ بیورو بچوں کے تحفظ و حقوق  اور ان کے جنسی و جسمانی استحصال کی روک تھام کیلئے بھر پور اقدامات کر رہا ہے۔ سارہ احمد نے مزید کہا کہ چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو میں اس وقت ہزار کے قریب لاوارث بے آسرا بچے رہائش پذیر جن کو بیورو نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ضروریات زندگی کی تمام بنیادی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ قبل ازیں چئیر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے زیر تعمیر گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج  شادن لُنڈ کا دورہ کیا، بلڈنگ کی تعمیر کے حوالے سے معائنہ کیا۔ بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ حکام نے ڈگری کالج کی تعمیر کے حوالے سے تکنیکی بریفنگ دی۔ وہ چائلڈ پروٹیکشن انسٹیٹیوٹ ڈی جی خان کی زیر تعمیر بلڈنگ کے معائنہ کے لئے گئیں۔چئیر پرسن سارہ احمد نے بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کو چائلڈ پروٹیکشن انسٹیٹیوٹ کی جلد از جلد تعمیر مکمل کرنے کی ہدایت دی

 

Wednesday, December 9, 2020