چئیر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کی جانب سے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے فوکل پرسنز میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے سرٹیفکیٹس تقسیم کئے

چئیر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کی جانب سے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے فوکل پرسنز میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے سرٹیفکیٹس تقسیم کئے گئے۔چئیر پرسن سارہ احمد نے فوکل پرسنز کو اپنے اپنے تفویض کردہ اضلاع میں بچوں کے حقوق کے لیے کی گئی بہتر کوششوں پر تعریفی اسناد دیں۔

چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی جانب سے تعینات 15 فوکل پرسنز کو سرٹیفکیٹس دئیے گئے۔ بہتر کارکردگی پر سرٹیفکیٹس حاصل کرنے والوں میں لاہور، فیصل آباد، شیخوپورہ، نارووال اور دیگر اضلاع کے فوکل پرسنز شامل ہیں۔ چیئر پرسن سارہ احمد نے تمام فوکل پرسنز کی بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے کی گئی کوششوں کو سراہا۔

Thursday, December 3, 2020